مفت آٹے کی تقسیم کےلئے نگہبان رمضان ریلیف پیکج شروع کیا گیا ہے،ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ

image

مظفرگڑھ۔ 12 مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کےلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے سٹور پوائنٹس اور موبائل پوائنٹس قائم کردیئے گئے، مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ اور ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز ملک نیر عباس مہے نے پرانی چونگی پر واقع یوٹیلیٹی منی مارکیٹ میں سستا آٹے کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو میں ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز ملک نیر عباس مہے کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق شہریوں کو دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فراہم کیا جائیگا،

سستے آٹے کی فراہمی کے لیے شہر میں 2 سیل پوائنٹس اور 4 موبائل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں،سیل پوائنٹس پر روزہ دار اور بزرگ شہریوں کے لیے سائبان اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ریجنل منیجر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،دال،چاول اور مشروبات سمیت 19 اشیاء پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ 500 سے زائد اشیاء پر 20 فیصد رعایت دی جائیگی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مسلم لیگ کی حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کو باعزت طریقے سے مفت راشن کی تقسیم کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے “نگہبان ریلیف پیکج” شروع کیا گیا ہے،،پیکج کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے ہزاروں مستحق خاندان بھی فیضیاب ہونگے،ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US