بیجنگ ۔12مارچ (اے پی پی):امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن اور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین کے شہر شنگھائی میں اپناآٹھواں سٹور کھو لنے کا اعلا ن کیاہے۔ شنہوا کے مطابق اپیل نے یہ اعلان ملک کے شہر شنگھائی میں چینی مارکیٹ میں آئی فون کی فروخت میں کمی کے پس منظر میں کیا ہے۔یہ “ایپل جینگن “نامی سٹور کا افتتاح 21 مارچ کو کیا جائے گا ، اس سٹور کا مقصد وسیع نیٹ ورک کو بڑھانا ہے۔ یہ سٹور چین میں اب تک ایپل کی 47 آؤٹ لیٹس میں شامل ہوگا۔ واضح رہےکیلیفورنیا بیس ایپل کے کپرٹینو سے شروع ہونے والے آئی فون کی گزشتہ سال ستمبر میں اپنے تازہ ترین ماڈل کی ریلیز کے بعد چین میں فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔