اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چترال ریجن میں ملتوی شدہ پیپرز کی نئی تاریخ مقرر کردی ۔
شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لوئر چترال میں برف باری کے باعث سکول اور کالج 5 سے 9 مارچ تک بند رہے جس کے باعث امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 مارچ کو ہوانے والے پرچے اب 16 اپریل، 6 مارچ کے پرچے 17 اپریل اور 7 سے 9 مارچ کے پرچے بالترتیب 18 سے 20 اپریل کولئے جائیں گے۔ رول نمبر سلپس، پرچے کے اوقات اور امتحانی مراکز یکساں رہیں گے اور پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس ہی استعمال ہوں گی۔