چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک سفیر کے طور پر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

image

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک سفیر کے طور پر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن اور بالکل بے بنیاد ہیں۔

جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ ان کو بیرون ملک سفیر بنایا جا رہا ہے، بالکل بے بنیاد ہے، نہ ہی حکومت نے ان کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی ان کا ایسا ارادہ ہے، وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں،

لہذا ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید یہ کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US