اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ غزہ میں جمعہ کومزید 21 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم اس قتل و غارت کی مذمت کرتے ہیں۔رمضان المبارک کے دوران یہ ظلم اور مسلمان ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سپیکر کے کہنے پر جام کمال نے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔