قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا

image

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔

اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 مزید خواتین نے حلف اٹھایا اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کے ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننسوں کی مدت میں مزید 120 دنوں کیلئے توسیع کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US