وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کال پر سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے اظہار تشکر

image

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی جانب سے مبارکباد کےلئے ٹیلیفونک رابطہ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہو ں تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے وسیع اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US