صدر مملکت آصف علی زرداری کی میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہارِ ہمدردی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US