پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جائے گا۔ 2013 ء سے اقوام متحدہ دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منارہی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق کسی بھی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔ خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں اور تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US