اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سیاسی میدان میں شروعات کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔قومی اسمبلی کی یہ نشست ان کے والد کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ نجی نیوز چینلز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور قانونی مشیروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر شیر علی جمالی کو پیش کئے۔