وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی اور اماراتی سفیروں کی ملاقات،عہدے کی مبارکباد

image

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے اسحاق ڈار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

بیان کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ نے اپنے مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔‘ اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر عبید ابراہیم سالم الزعابی نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کر کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر اماراتی قیادت کی جانب سے مبارک دی۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا (فائل فوٹو: دفتر خارجہ پاکستان)ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US