پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ طے، 1.1 ارب ڈالر کی قسط فراہم کی جائے گی

image
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط فراہم کی جائے گی۔

بدھ کو آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاہدے کے مطابق ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف پر بروقت عمل کیا گیا ہے، پاکستان نےادارہ جاتی اصلاحات اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اپریل میں سٹاف لیول معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US