جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کا ’پروفیسر پر تشدد‘، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

image

گورنمنٹ کالج لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک طالبہ کو اسسٹنٹ پروفیسر کو مارتے اور بال نوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک طالبہ اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں داخل ہوتی ہیں اور ان کے سر پر فائلیں دے مارتی ہیں جبکہ چند مزید طالبات بھی ایک طرف کھڑی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ اسسٹنٹ پروفیسر کو متعدد بار فائلوں سے مارتی ہیں اور بال بھی نوچتی ہیں۔ طالبہ کو اسسٹنٹ پروفیسر پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر نے نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US