شرح سود میں اچانک اضافہ زیر غور نہیں ہے، گورنر بینک آف جاپان

image

ٹوکیو۔22مارچ (اے پی پی):بینک آف جاپان کے گورنر اُوئیدا کازُواو نے کہا ہے کہ شرح سود میں اچانک اضافہ زیر غور نہیں ہے۔

این ایچ کے ،کے مطابق بینک آف جاپان کی جانب سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اُوئیدا کازُواو نے کہا کہ بینک قلیل مدتی شرح سود کو ایک اہم پالیسی اقدام کے طور پر برقرار رکھے گا، اور معاشی و مالیاتی صورتحال اور قیمتوں کے حساب سے مالیاتی پالیسیوں میں مناسب رود و بدل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیمتوں اور اقتصادی حالات کے تناظر میں ہمیں یقین ہے کہ مالیاتی ماحول میں نرمی مزید کچھ عرصہ جاری رہے گی۔

انہوں نے بینک کی جانب سے پالیسی فیصلے کے اسباب بیان کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے سروے اور موسم بہار کے اجرت کے مذاکرات میں تنخواہوں میں اضافے کا حوالہ دیا۔سروے کے نصف سے زیادہ جواب دہندگان نے کہا تھا کہ وہ اجرتیں بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US