جاپان میں 3 خواتین کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص گرفتار

image

ٹوکیو۔22مارچ (اے پی پی):جاپان کے جنوب مغربی شہرکماموٹو میں ایک شخص کو تین نوجوان خواتین کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شنہوا نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ کماموٹو سٹی ہال کے قریب ایک عمارت میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:15 پر پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک 29سالہ شخص کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US