آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب

image
باکو۔23مارچ (اے پی پی):آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ہفتہ کو یہاں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے سفیر بلال حئی نے قومی پرچم لہرایا،اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔قومی دن کی تقریب میں سفارت خانے کے عملے، باکو میں پاکستانی برادری کے ارکان اور آذربائیجان کے شہریوں نے شرکت کی۔

حاضرین کو صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔سفیر بلال حئی نے پاکستان کے قومی دن میں شرکت پر پاکستانی کمیونٹی اور آذربائیجان کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US