ماسکو حملے میں ملوث4افراد گرفتار، یوکرین فرار ہو رہے تھے، روسی صدر

image

ماسکو۔24مارچ (اے پی پی):روس کے صدر صدر ولادیمیر یپوٹن نے کہا ہے کہ روسی حکام نے ماسکو کے مضافات میں کنسرٹ ہال پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی صدر نے ماسکو کے مضافات میں کنسرٹ ہال پر حملے کے حوالے سے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ حملے کے بعد یوکرین فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں 133 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہیں۔قبل ازیں روس کی ایف ایس بی سکیورٹی سروس نے کہا تھا کہ حملہ آور روس سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران یوکرین میں لوگوں سے ’رابطے میں تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US