مکہ کلاک ٹاور میں سیرت النبوی اور اسلامی ثقافتی میوزیم کا تجرباتی افتتاح

image

مکہ مکرمہ ۔24مارچ (اے پی پی):مکہ کلاک ٹاور میں تجرباتی طورپر ’سیرت النبوی اور اسلامی ثقافتی ‘ میوزیم کا افتتاح کردیا گیاہے۔ ایس پی اےکے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اس موقع پر نمائش سینٹر کا دورہ کیا۔ مکہ کلاک ٹاور میں قائم کیے جانے والے میوزیم میں 30 سے زائد مختلف نمائشی کارنرز قائم کیے گئے ہیں جن کے بارے میں زائرین کو مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ عہد رفتہ کو اجاگر کرنےاور اس دور کی عکاسی کرنے کےلیے میوزیم میں شہر مدینہ منورہ کے ماڈلز بھی بنائے گئے ہیں۔

اسلامی ثقافتی میوزیم میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کی مختصر دستاویزی معلوماتی پروگرام بھی دکھانے کا انتظام ہیں جنہیں پانچ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے زائرین اپنی زبان کا انتخاب کرتے ہوئے میوزیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

میوزیم میں سیرت النبی ﷺ کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں نمائش میں اسلامی تاریخ و ثقافت کو انتہائی منفرد انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے میوزیم میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جن میں تھری ڈی اور دیگر ذرائع شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US