بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

image

نئی دہلی ۔24مارچ (اے پی پی):بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے قریب بسی علاقے میں شالیمار میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر کے دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کیمیکل فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US