بھارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی میں توسیع کر دی

image

نئی دہلی ۔24مارچ (اے پی پی):بھارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے دسمبر 2023 میں پیاز کی برآمد پر پابندی لگا ئی تھی جس میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں پیاز کی برآمد پر عائد پابندی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہو رہی تھی ،پابندی کے بعد بھارت میں پیاز کی قیمت نصف سے بھی کم ہو گئی ہے اس کے علاوہ سیزن کی نئی فصل بھی منڈی میں آنا شروع ہو گئی ہے۔برآمد کنندگان نے اس فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کے باوجود پیاز کی برآمد روکی جا رہی ہے، یہ درست فیصلہ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US