چینی پیپلز لبریشن آرمی کے اعزازی گارڈ کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت چین پاکستان دوستی کی عکاس ہے، چینی وزارت خارجہ

image

بیجنگ۔25مارچ (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے اعزازی گارڈ کے وفد نے 84ویں ’’یوم پاکستان‘‘کے موقع پر 23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

یہ شرکت چین اور پاکستان کے درمیان منفرد اور گہری دوستی کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ پیر کو نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین کی دلی تمنا ہے کہ پاکستان کو قومی ترقی و خوشحالی کے نصب العین میں مزید نئی اور بڑی کامیابیاں حاصل ہوں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US