وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

image
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فلسطین کے سفیر احمد جواد اے ربیع نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے فلسطین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US