پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متر مارکیٹ اور مری روڈ پر دوران چیکنگ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 4 دکانوں کو بھاری جرمانے

image
راولپنڈی۔25مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متر مارکیٹ اور مری روڈ پر دوران چیکنگ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 4 دکانوں کو بھاری جرمانے کئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مری روڈ پر ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 4 دکانوں کو بھاری جرمانے کئے جبکہ ملک بھر کی دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کی اور 800 لیٹر غیرمعیاری اور مضر صحت دودھ تلف کیا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ رمضان المبارک میں دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمیں سحری اور افطاری دونوں ٹائم فیلڈ میں موجود رہتی ہیں۔ صوبے میں دودھ کی ملاوٹ کو روکنے کیلئے انسپکشن ٹیمیں پوری محنت اور جانفشانی سے کام کررہی ہیں اور ملاوٹ کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US