وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) کی سعودی سفیر سے ملاقات

image

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔ پیر کو یہاں ہونے والی ملاقات میں پیداواری اور ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی کاروباری افراد کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرونگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US