وزیر اعظم شہباز شریف کا تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

image

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US