چینی سفارتخا نہ کی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

image

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ نے منگل کو اپنے بیان میں دہشت گردی کی    کارروائی کی شدید مذمت کی ۔ خیبربختونخوا میں داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن پراجیکٹ کی ایک گاڑی پردہشت گردی کے حملے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک ہوئے۔

بیان میں  دونوں ممالک کے شہریوں کی ہلاکت پر  گہرے رنج اور تعزیت   اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US