پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی “کارنیگی یورپ” آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات، اشتراک کا ر امکانات کا جائزہ لیا

image
برسلز۔26مارچ (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی خارجہ و سیکیورٹی پالیسی تھنک ٹینک ” کارنیگی یورپ ” کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات کی۔منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور یورپ اور اس سے باہر جاری اہم پالیسی مباحثوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آمنہ بلوچ اورروزا بالفور نے مل کر کام کرنے اور تھنک ٹینک کے تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کیں۔دریں اثنا، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ بدھ (27 مارچ) کو بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی جس کے لئے پاکستانی برادری کے ارکان رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US