این ڈی ایم اے نےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی

image

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ اور آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے جو 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا اور 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔

بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اسی طرح آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیریشہ ہے۔

کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US