یورپی فلائنگ کار ٹیکنالوجی چین کو فروخت کر دی گئی

image

بیجنگ۔27مارچ (اے پی پی):یورپی فلائنگ کار ٹیکنالوجی چین کو فروخت کر دی گئی۔بی بی سی کے مطابق یورپ میں فلائنگ کار تیار کرنے والی کمپنی کی ٹیکنالوجی کو ہیبی جیانکسین فلائنگ کار ٹیکنالوجی نامی چینی کمپنی نے خرید لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو انجن اور عام ایندھن سے چلنے والی فلائنگ کار نے 2021 میں سلوواکیہ کے دو ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کی تھی ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے رن وے کا استعمال کیا۔

فلائنگ کار بنانے والی کمپنی کلین ویژن کے کوفاؤنڈر اینٹون زجاک نے کہا کہ چین اب فلائنگ ٹرانسپورٹ سلوشنز کو فعال طور پر تیار کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے یہ ٹیکنالوجی کتنی قیمت میں فروخت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US