بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد، دو رہائشی پلاٹس سیل

image

بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) سکینڈل سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد اور دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نیب خیبر پختونخوا بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور تحقیقات کے دوران ڈی جی نیب نے بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد اور دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتساب عدالت میں دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ’ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کریں‘ جس پر ٹھیکداروں کے وکلا نے مخالفت کی۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ’نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں، اثاثے منجمد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ تاہم احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کردی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US