وفاقی کابینہ کا اجلاس، ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری متوقع

image

پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس میں بعض وزرا زوم کے ذریعے آن لائن شرکت کریں گے۔

سنیچر کو دن 12 بجے بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے گا۔

جمعرات کو وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں لگائے الزامات کی تحقیق ایک انکوائری کمیشن کرے گا جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے پر پیپرا کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لینا بھی شامل ہے جو اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون بڑھانے پر بھی غور کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US