سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ججز انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔
کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔
سنیچر کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے انکوائری کرانے پر اتفاق کیا ہے۔