ہفتہ کی شام تیز آندھی ،بارش کے باعث 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، ترجمان آئیسکو

image
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دائرہ اختیار میں ہفتہ کی شام طوفانی آندھی، گرج چمک اور بارش کے باعث کمپنی کے مختلف سرکلز میں 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فیڈرز میں آئی-10/2، بری امام، ڈاک خانہ، جی 10/3، ایچ-8، لوہی بھیر، شاہدرہ، سکیم 2، ایف 10/3، پشاور موڑ، ریس کورس، مسلم آباد، فتح جھنگ،حسن ابدال، ریڈیو پاکستان اور سید پور کے فیڈرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صادق آباد، شمس کالونی، محمدی چوک، ڈھوک سیداں، کشمیر روڈ ،چکری اور نیو روات وغیرہ سے بھی خرابیوں اور ٹرپنگ کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی بارش کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد اور آپریشن ڈائریکٹر مرکزی کنٹرول روم سے بحالی کے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US