وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں محفل شبینہ کا آغاز اتوار سے ہو گا

image
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفل شبینہ کا آغاز کل اتوار سے ہو گا۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ محفل شبینہ بعد نماز عشا سے نصف شب تک مسلسل 7 روز جاری رہے گی اور27 رمضان المبارک کواختتام پذیر ہو گی۔

محفل شبینہ میں تکمیل قرآن 27 ویں شب کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام مقابلہ جیتنے والے ملک بھر سے منتخب حفاظ کرام محفل شبینہ میں اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے جبکہ دعوۃ اکیڈمی کے حفاظ کرام بھی محفل شبینہ میں تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US