ایمبیسڈر جوہر سلیم کو آئی آر ایس کا صدرتعینات کر دیا گیا

image
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):ایمبیسڈر جوہر سلیم کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز (آئی آر ایس) کا صدر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوہر سلیم پاکستان فارن سروس کے اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ جس میں سیکرٹری خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی امور اور فارن سروس اکیڈمی کے سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔ وہ جرمنی، اٹلی، بوسنیا ہرزیگوینا اور بحرین میں پاکستان کے سفیر کے فرائض سر انجام دینے کے علاوہ FAO، IFAD اور WFP میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ 2020 سے 2022 تک 38 رکنی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن (IDLO) کےمنتخب صدر بھی رہے ہیں۔ جوہر سلیم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، پنسلوانیا یونیورسٹی اور جانز ہاپکنز میں انگریزی ادب، بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں فیلو شپ بھی کی۔ اس کے علاوہ وہ یورپ اور امریکہ کی نامور یونیورسٹیوں کی وزٹنگ فیکلٹی کا حصہ رہے ہیں اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہر کی حیثیت سے معروف قومی روزناموں اور الیکٹرانک میڈیا میں باقاعدگی سے تجزیات دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایمبیسڈر ندیم ریاض آئی آر ایس کے صدر تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US