معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

image
کوئٹہ۔ 30 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکرامن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں،یہاں جاری ایک بیان میں وزیر ا علیٰ نے کہا کہ دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی ۔

معصوم اوربے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ اس افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US