صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کیلئے اقدامات لینے کیلئے پرعزم ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US