وفاقی وزیر داخلہ کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

image

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوار ہے۔

اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں،مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے،مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا تر ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات،آزادی اور سلامتی کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US