وزیراعلی کی مسیحی برادری کو مبارکباد ، ایسٹرکا تہوار خوشیاں تقسیم کرنیکا دن ہے، مریم نواز

image

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا تہوار خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے، ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کے لیے محبت کی اقدار سکھاتا ہے، مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے، ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US