قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا

image

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا ، اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلائونوٹس ،

این ایف سی ایوارڈ (جولائی تا دسمبر 2021) کے حوالے سے پہلی بائی اینول مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے گی ،اس کے علاوہ ایک آرڈیننس بھی پیش کیا جائے گا ۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US