اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور عمران خان کے درمیان تحریری معاہدہ قانون، ضابطے اور جیل دستورالعمل کا کھلا مذاق ہے،ینیٹر عرفان صدیقی

image
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے درمیان تحریری معاہدہ قانون، ضابطے اور جیل دستورالعمل کا کھلا مذاق ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ اور سزا یافتہ قیدی کے درمیان اس طرح کے تحریری معاہدہ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، آصف علی زرداری، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، یوسف رضا گیلانی اور دیگر درجنوں اہم سیاسی رہنما جیلوں میں بند رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ایسے تحریری معاہدے کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس حقیقت کے باوجود کہ ان رہنمائوں میں سے کسی کو بھی عمران خان کی طرح سنگین نوعیت کے مقدمات میں سزا نہیں دی گئی تھی ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معاہد ہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ کی ہدایت پر سزا یافتہ قیدی کو اپنے ملاقاتیوں کی تعداد، دنوں اور وقت کا تعین کرنے اور کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا حق دیا جا سکتا ہے تو پھر اڈیالہ کے 5 ہزار قیدیوں سمیت ملک بھر کی جیلوں میں بند 90 ہزار قیدیوں کو یہ حق کیوں نہیں دیا جا سکتا ؟۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US