دشمن کو کسی بھی طریقے سے سی پیک کو متاثر کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال

image
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر بھی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن سی پیک کو کسی طریقے سے متاثر کر سکے ۔ سی پیک کے موضوع پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے جو بہن بھائی پاکستان میں ،پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک ،کے دشمن سی پیک پہ حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گےلیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US