پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا

image

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اتوار 31 مارچ 2024ء کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھائو کے تناظر میں تبدیلی کی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت یکم اپریل 2024ء سے 289.41 روپے فی لیٹر ہو گی۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی سے 282.24 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی اور مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مارچ 2024ء میں 15 مارچ کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US