وزیراعظم محمد شہباز شریف آج داسو، کوہستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (پیر کو)داسو، کوہستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے تناطر میں داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ بشام میں دہشتگردی کے واقعے بعد وزیرِ اعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم اس موقع پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US