قومی اسمبلی میں بشام واقعہ میں جاں بحق 5چینی انجینئرز کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں شانگلہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ چینی انجینئرز کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پیر کو سپیکر نے ایوان کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل شانگلہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعہ میں پانچ چینی انجینئرز جاں بحق ہوئے ،یہ ایوان پورے ملک کا نمائندہ ایوان ہے جو دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والے چینی انجینئرز کے لواحقین ، چینی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US