ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے 21 مارچ 2024 سے پہلے کے تمام ری فنڈز ادا کردئیے

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے برآمدکنندگان کے 21 مارچ 2024 سے پہلے کے سیلزٹیکس سے متعلق تمام ریفنڈز ادا کردئیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کنندگان کے 21 مارچ سےقبل کے سیلزٹیکس ری فنڈز کے کلیمز کی ادائیگی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ صرف مارچ کے مہینہ کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 67 ارب روپے کے کلیمز کی ادائیگی پہلے سے کردی گئی ہے، گزشتہ سال مارچ میں ایف بی آر نے 22 ارب روپے مالیت کے ریفنڈز کی ادائیگی کردی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US