پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے گردونواح میں شجر کاری مہم

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کے لئے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے گردونواح میں شجر کاری مہم کا آغاز کر رکھا ہے ۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے گردونواح میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں اور ماحول دوست اقدامات کے تحت دیدہ زیب پھولوں اور گملوں سے سجایا گیا ہے۔ ان اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ (آئی آئی اے پی) کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی موسم بہار کی رونقیں آ گئی ہیں جس نے اردگرد کے ماحول کو رنگ برنگے پھولوں اور سرسبز و شاداب نظاروں میں تبدیل کر دیا ہے۔ جیسے ہی مسافر ہوائی اڈے پر جاتے ہیں تازہ کھلے پھولوں کے نظارے ان کا استقبال کرتے ہیں جس سے خوشگوار احساس سیاحوں کے دل موہ لیتا ہے ،

ان کے سفر میں قدرتی خوبصورتی کا اضافہ کرتے ہیں اور ہوائی اڈے کے تجربے کو مزید خوشگوار بنا دیتے ہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد موسم بہار کے پھول جمالیاتی حسن کا امتزاج نمونہ پیش کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے شہر کا ایک خوشگوار عکس پیش کرتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US