زیرسماعت معاملہ بارے ایوان میں بات نہیں ہوسکتی، سپیکر قومی اسمبلی

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ زیرسماعت معاملہ بارے ایوان میں بات نہیں ہو سکتی۔

پیر کو قومی اسمبلی میں عمر ایوب خان، اسد قیصر اور گوہر علی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز صاحبان کے خط پر بحث سے متعلق اٹھائے گئے نکات پر سپیکر نے کہاکہ وہ معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم زیرسماعت معاملہ بارے ایوان میں بات نہیں ہوسکتی۔

قبل ازیں اسد قیصرنے کہاکہ ججز صاحبان کی جانب سے خط حساس معاملہ ہے اور اس پرمباحثہ ہونا چاہئے۔ گوہر علی نے کہا عدلیہ میں مداخلت پربحث ہونی چاہئے اور ایوان کو قرارداد پاس کرنی چاہئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US