گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی یوم شہادت علی ؓ کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس میں شرکت

image

کراچی۔ 01 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم شہادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس میں شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، مجلس اور جلوس کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوری زندگی اسوہ رسول ﷺ کا عملی نمونہ ہے، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی،حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خیبر سمیت ہر معرکہ میں سرخرو رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US