وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت کسٹمر سروس سنٹر کی ورکنگ پر اجلاس ،کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

image
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت کسٹمر سروس سنٹر کی ورکنگ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر توانائی نے ملک بھر میں کسٹمر کئیر سینٹرز پر موصول ہرشکایت کا فون کال کے ساتھ فالواپ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

انہوں نے کہا کہ صارفین کو ان کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نےاجلاس میں صارفین کی شکایات کےحل کی غلط رپورٹنگ کی نشاندہی کی اور 2018 سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی حل شدہ اور بعد میں غلط ثابت ہونے والی شکایت کے حجم کا اندازہ لگایا جائے،وفاقی وزیر نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےشکایات کے ازالے کے ٹائم فریم کا دوبارہ جائزہ لینےکی ہدایت کی۔

سردار اویس لغاری نے پی آئی ٹی سی کو اپنےکسٹمر کیئر سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایت کی اور صارفین کی شکایات کے بروقت حل پر زور دیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی آئی ٹی سی کے سٹینڈرڈ پر عمل درآمد میں ناکامی کو افسران کی اے سی آر کا حصہ بنا جائے گا اور ایسے افسران کو ترقی کیلئے شمار نہیں کیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US